5 دسمبر، 2016، 4:34 PM

کراچي میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے11 افراد ہلاک

کراچي میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے11 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر واقع کچن میں لگی، جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پالیا، گھنٹوں تک عمارت میں محصور رہنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، لاشوں و زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیاغ پے۔آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم کئی افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، چھلانگ لگانے والے افراد میں سے کئی افراد کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔جناح میڈیکل ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 غیرملکی اور 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، جب کہ 4 خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال لائی گئی ہیں۔

News ID 1868790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha